وقاض احمد:ہربنس پورہ کے علاقے میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد، 65سالہ شکیلہ فضیلت گھر میں مردہ پائی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون گھر میں اکیلی تھی جسے بظاہرکسی نے کرنٹ لگا کر قتل کیا ،65سالہ خاتون بیوہ تھی اور کرایہ پر مقیم تھی،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی،پوسٹ مارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔