لاہورایئرپورٹ :ایمانداری کی مثال قائم،مسافرکاغائب ہونے والا پرس واپس کردیاگیا

 لاہورایئرپورٹ :ایمانداری کی مثال قائم،مسافرکاغائب ہونے والا پرس واپس کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورایئرپورٹ پر ٹیکسی کاؤنٹر سپروائزر رضوان نے ایمانداری کی مثال قائم کردی،ریاض سےآنیوالےمسافرکاغائب ہونے والا پرس واپس کردیاگیا جس میں 6لاکھ کےمالیتی ریالاور بینکنگ کارڈز موجود تھے۔
ٹیکسی کاؤنٹر سپروائزر رضوان نےکیب یارڈ سے ملا پرس سی اے اے حکام کو دیا،ویجی لینس ڈی وی اوز نےایف آئی اے،آئی بی ایم ایس سےمسافرکی تفصیلات لیں جس کے بعد ایئرلائن کے ریکارڈ سے مسافر کا ٹکٹ اور موبائل فون نمبرحاصل کیا گیا۔

ویجی لینس حکام نے مسافر ارشد کو رابطہ کرکہ ایئرپورٹ بلایااور پھر تصدیق کےبعدپرس واپس کردیا۔