مسلسل بارشوں سے بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

 مسلسل بارشوں سے بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خیبر   میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہے۔

 پولیس کے مطابق واقعہ علی الصبح پیش آیا،   لاشوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔

 گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا تاہم اب بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔