شاہدرہ :  پولیس کا ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شاہدرہ :  پولیس کا ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)بیگم کوٹ شاہدرہ کے قریب  ناکہ بندی کے دوران پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
 چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے ناکہ پر تین کس موٹر سواروں کو روکنے کی کوشش کی،موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ پر موجود پولیس پر فائرنگ، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار،دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

زخمی ڈاکو کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی،ملزم ڈکیتی ،چوری، گینگ جیسی 20 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔