خواجہ سعد  رفیق اور دیگر لیگیوں کی ایم کیو ایم کی قیادت سے وزیراعظم کے الیکشن پر مشاورت

MQM Pakistan, City42, PMLN, Khwaja Saad Rafiq, Khalid Maqbool Siddiqi, Rana Tanvir, Prime Minister Election, Pakistan Politics
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم کے انتخاب سے ایک دن پہلے مسلم لیگ نون کا وفد ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے لئے خالد مقبول صدیقی کے گھر پہنچ گیا۔ 

مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر  اور احسن اقبال نے آج قومی سمبلی میں قائدِ ایوان اور کل وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کے ضمن میں ایم کیو ایم کے  رہنماؤں سے مشاورت کی۔ ایم کیو ایم کے  کنوینئیر خالد مقبول صدیقی کے گھر پر ملاقات میں فاروق ستار،مصطفیٰ کمال ،امین الحق،اور آسیہ اسحاق  بھی موجود تھے۔ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا۔ وزارت عظمیٰ  کے عہدہ کے لیے اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف ہیں۔