کینال روڈ پر درجنوں سٹریٹ لائٹس خراب، اندھیری راتوں کا اندھیرا دوچند ہو گیا

Harbanspura streelt lights, Street lights in Lahore, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں رات گئے تک مصروف رہنے والی کینال روڈ ہر بنس پور اور  دیگر  ملحقہ سڑکوں پر ایک ایک کر کے درجنوں سٹریٹ لائٹس خراب ہو گئیں۔ سڑکیں رات ہوتے ہی اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں۔ رات کے وقت کمیوٹرز کو سڑک پر جان خطرے میں ڈال کر سفر کرنا پڑتا ہے۔ 

ان سڑکوں پر روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ درجنوں سٹریٹ لائٹس خراب ہو گئیں مگر تبدیل نہ کی جاسکیں۔ سڑک  پر بنائے گئے بس سٹاپس پر بھی رات کو اندھیروں کا راج ہوتا ہے۔شہریوں نے سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی کے لئے کئی بار انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر کام نہیں ہو سکا ۔ 

شہریوں نے نئی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ سب نہیں تو کم از کم رات کے وقت مصروف رہنے والی سڑکوں پر  سٹریٹ لائٹس بحال کر کے عام شہریوں کو اضافی اندھیروں سے نجات دلوائیں۔