ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد یونائٹڈ نےکراچی کنگز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائٹڈ نےکراچی کنگز کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پی ایس ایل 8 کے 19 ویں میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز  کو  6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق میچ کی فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کی فہرست تیسرے نمبر پر برقرار رہی جبکہ کراچی کنگز کا پی ایس ایل 8 کا سفر اپنے اختتام کو آپہنچا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم  نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ حریف ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ناٹ آؤٹ 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو ویڈ 13، عرفان خان نیازی 30، وکٹ کیپر بیٹر ایڈم روزنگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملک  12 شرجیل خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر ٹام کرن نے 2 جبکہ رمان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ لی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ کراچی کنگز کیلئے ٹورنامنٹ میں رہنے کیلئے آج کا میچ جیتنا  ضروری ہے ، دوسری جانب ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین کٹنگ اور عاکف جاوید کی جگہ شرجیل خان اور اینڈریو ٹائے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر، شعیب ملک، عامر یامین اور محمد عامر شامل ہیں، اوور سیز کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو میتھیو ویڈ، ایڈم روزنگٹن اور تبریز شمسی آج کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ، امرجنگ کیٹیگری سے محمد عرفان خان کو آج کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔