لاہور قلندرز نے شائقین کے دل جیت لئے، ڈیڈیو وائرل

لاہور قلندرز نے شائقین کے دل جیت لئے، ڈیڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم کی صفائی کر کے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ نے ڈگ آؤٹ کی صفائی کی۔ ٹیم منیجر ثمین رانا کی قیادت میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ نے اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں کوڑے دان میں ڈالیں۔

 لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت غیرملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا اور سیم بلنگز نے بھی ڈگ آؤٹ صاف کیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ میچ میں ڈیوڈ ویسا نے میچ کے اختتام پر ڈگ آؤٹ کی صفائی کرکے مثال قائم کی تھی۔

Bilal Arshad

Content Writer