شیر کب ہرن یا ریچھ جیسا دکھنے لگ گیا ؟ن لیگ کی انتخابی نشان ، تبدیلی کی درخواست مسترد

شیر کب ہرن یا ریچھ جیسا دکھنے لگ گیا ؟ن لیگ کی انتخابی نشان ، تبدیلی کی درخواست مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) شیر کب بکری، گائے، ہرن یا ریچھ جیسا دکھنے لگ گیا ؟ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کر دی۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی 4 انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریچھ، بکری، ہرن اور گائے سمیت 4 انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں، ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہوگا، یہ چاروں نشان انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کر دیئے اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں، چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer