ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی شامت آ گئی

action against illegle weapon and aerial firing
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)سٹی ڈویژن پولیس کا ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے 55 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 53 سیمی جبکہ 2 آٹو میٹک رائفلیں برآمد ہوئیں،ملزمان کو خصوصی کریک ڈاؤن  کے دوران گرفتار کیا گیا،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کے مطابق اسلحہ لیکر گھومنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،کلاشنکوف کلچر کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں۔