(ویب ڈیسک)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس 0.82 فیصد کمی سے 44 ہزار 435 کی سطح پر آگیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 228 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار کیا گیا ،175 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی اور 47 کمپنیوں کےشئیرز میں اضافہ دیکھا گیا۔عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور خام تیل کی قیمتیں بڑھنے پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔