ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ؛ فوجداری مقدمات کے بروقت فیصلوں کیلئےرولز کمیٹی  اہم اجلاس

لاہور ہائیکورٹ؛ فوجداری مقدمات کے بروقت فیصلوں کیلئےرولز کمیٹی  اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب کی ٹرائل کورٹس میں فوجداری مقدمات کے بروقت فیصلوں کے لئے اہم فیصلے , لاہور ہائیکورٹ کی  رولز کمیٹی  کا اہم جلاس، فوجداری مقدمات کے بروقت ٹرائل  مکمل کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں اجلاس کا انعقاد، ججز ، وکلاء ، پراسیکیوٹر جنرل سمیت دیگر شریک  ہوئے،اجلاس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس چوہدری مشتاق احمد ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون ،ملک اویس خالد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، قطب خان ایڈوکیٹ اور محکمہ قانون کے نمائندے شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجداری مقدمات کے فیصلےمخصوص مدت  میں کرنے کے متعلق سفارشات تیار کی جائیں گی، رولز کمیٹی کی سفارشات لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی،  چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ پنجاب حکومت کو بھجوایا جائے گا، پنجاب حکومت کی قانون سازی کے بعد  ماتحت عدالتوں میں مخصوص مدت میں فوجداری مقدمات کے فیصلے کرنے کا قانون بنایا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer