طلباکی موجیں لگ گئیں

طلباکی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور میں طلباء کی انرولمنٹ کا گراف بری طرح متاثر ہونے لگا، مختلف سکولوں میں طلباء کا ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے نام خارج کرنے کا انکشاف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا نوٹس، کسی بھی طالبعلم کا ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے نام خارج کرنے پر متعلقہ ہیڈٹیچرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے طلباء کا ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے نام خارج کرنے کا نوٹس لیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی طالب علم کو ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے نام خارج کرنے والے ہیڈٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ طلباء کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے.

پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ پہلے اتھارٹی نے خود ہی ریٹنگ بہتر کرنے کے لئے ب فارم فراہم نہ کرنے والے طلباء کا نام خارج کرنے کا کہا تھا اب ہیڈٹیچرز کو قصور وار ٹھہرایا جارہا ہے.

یادرہے کہ داخلہ مہم شروع ہونے سے قبل لاہور کے سکولوں میں طلباءکی تعداد میں پندرہ ہزار کے قریب کمی ہوئی تھی، مذکورہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے31 مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، دوسری جانب سکول ایجوکیشن کی جانب سے داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سرکاری سکولوں میں ب فارم کی شرط میں نرمی بھی کی گئی ہے۔

قبل ازیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سکول انفارمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیا تھا، ورژن اپ ڈیٹ ہونے سے مستقبل میں اب سرکاری سکول میں کوئی بھی بچہ (ب) فارم کے اندراج کے بغیر داخل نہیں ہوگا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو (ب) فارم کی شرط کا پابند کردیا تھا۔(ب) فارم کے بغیر داخلے کی صورت میں طلبا کی ذمہ داری متعلقہ سربراہ پر عائد کی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer