حفیظ شیخ 180 سے زائد ووٹوں سے جیتیں گے :شیخ رشید

 حفیظ شیخ 180 سے زائد ووٹوں سے جیتیں گے :شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں ہار اور جیت کا اعلان ہو جائے گا، حفیظ شیخ 180 سے زائد ووٹوں سے جیتیں گے ،تاہم حفیظ شیخ کو کم ووٹ بھی مل سکتے ہیں مگر جیت جیت ہوتی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ حفیظ شیخ کو کامیاب ہوتے دیکھ رہا ہوں، اسلام آباد کا ہی الیکشن رہ گیا ہے، صوبوں کی کوئی بات نہیں کر رہا، ان کا کہنا تھا کہ جو بکنے والے ہوتے ہیں وہ خفیہ بیلٹنگ میں بھی بک جاتے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ  رشید نے کہا کہ اپوزیشن پہلے کہتی تھی کہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے پھر انہوں نے انتخابات میں حصہ بھی لیا اور اب سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے پنجاب میں سب سے بڑا معرکہ ہونا تھا لیکن وہاں انہوں نے کمال کیا اور حصہ بقدر جثہ لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ہارنے کے بعد اپوزیشن کی سرگرمیاں مختلف ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کا دن ہے اور اب ہمیں الیکشن اصلاحات کی طرف جانا چاہیے تاکہ جمہوریت اور مضبوط ہو۔ جمہوریت کی توانائی کے لیے الیکشن میں جو رکاوٹیں ہیں سب کو مل بیٹھ کر دور کرنے چاہیئیں۔انہوں نے کہا کہ جب انتخابات نزدیک ہوتے ہیں تو لوگوں کے مسائل زندہ ہو جاتے ہیں اور یہ اچھا ہوتا ہے کیونکہ لوگوں کے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، اراکین اپنی حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ایوان میں آرہے اور ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer