وزیر اعلی پنجاب کی کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری

 وزیر اعلی پنجاب کی کسانوں کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر)کرپشن کے خاتمے اور کسانوں کو نمبردار اور پٹواریوں کی جانب سے ناجائز وصولیوں سے بچانے کے لئے ڈیڑھ سو سالہ پرانا نہری پٹواری کے نظام کا خاتمہ کر دیا گیا،، وزیر اعلی نے کسانوں سے آبیانہ بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈیڑھ سو سالہ پرانا نہری پٹواری کے نظام کا خاتمہ کر دیا ہے جس کے بعد نمبردار اور نہری پٹواری کے ذریعے اب آبیانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ اب کسانوں سے ساڑھے چار سو ارب روپے بینکوں کے ذریعے وصول ہونگے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسانوں سے آبیانہ بلوں کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلی اگلے چند روز میں اس نئے نظام کا افتتاح کریں گے۔ دریں اثناءپنجاب میں محکمہ آبپاشی نے تمام نہری ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے، ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ
ہونے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور اب نمبردار اور پٹواری کسی سے ناجائز وصولی نہیں کر سکیں گے۔
 واضح رہے کہ پاکستانی معیشت کا انحصار زیادہ تر زراعت پر ہے یہ شعبہ خوراک کی ضرریات پوری کرنے کے علاوہ ملکی صنعت کو خام مال مہیا کرتا ہے ہمارا بیشتر تجارتی مال براہِ راست زرعی پیداوار کی شکل میں ہوتا ہے۔ تجارت سے کمایا جانے والا زرِ مبادلہ پاکستان کی کل برآمدات کا 45 فیصد ہے یوں زراعت مقامی حالات سے لے کر عالمی تجارت تک خصوصی اہمیت رکھتی ہے ۔ پاکستان کے دیہاتوں میں بسنے والے 67 فیصد لوگ براہِ راست زراعت سے منسلک ہیں۔