(شاہد ندیم) لیسکو سمیت ملک کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں افسران و ملازمین کے تقروتبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تیس جون تک تقرروتبادلوں پر پابندی لگائی گئی ہے، لیسکو کے ساتھ ساتھ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں تبادلے نہیں ہو سکیں گے، اس سے قبل بھی وزارت پاور ڈویژن نے گزشتہ سال دسمبر تک تبادلوں پر پابندی عائد کی تھی ،تاہم دو ماہ بعد ایک بار پھر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ موسم گرماکاآغازہونے کے ساتھ ساتھ ماہ جون سے قبل کمپنیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے جس کی بنیاد پر افسران کو تبدیل نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لیسکو میں پرکشش اور من پسند تعیناتی لینے کے لئے سفارشات آنے کی اطلاعات میں موصول ہوئیں تھی جس پرمحکمہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، لیسکو کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے،نوٹی فکیشن میں تحریر کیاگیا کہ سفارشی کلچر کو ختم کرنے کے لئے کارروائی کی جائے گی، افسران و ملازمین کے تقرر و تبادلے صرف کمپنی پالیسی کےمطابق ہوں گے۔
تاہم اب موسم میں تبدیلی کے پیش نظر لیسکو نے ملازمین وافسران کے تبادلوں پر پابندی عاٗئد کردی ہے, ماہ جون سے قبل کمپنیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے.