علی ظفر کے "میلہ لوٹ لیا " نے تہلکہ مچا دیا

علی ظفر کے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) شائقین کرکٹ کی پر زور فرمائش پر  گلوکار علی ظفر کی جانب سے تیار کردہ پی ایس ایل کے ترانے” میلہ لوٹ لیا“ نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر کے پی ایس ایل کی مناسبت سے تیار کئے گئے ترانے نے کچھ ہی منٹس میں یوٹیوب پر کسی بھی ویڈیو کے سب سے زیادہ ویوز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ایک ہفتے کے مختصر وقت میں علی ظفر نے مداحوں کے پر زور اصرار پر ترانہ بنانے کی ہامی بھری تھی، ریلیز کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے، میلہ لوٹ لیا مداحوں کو متاثر کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف فینزکیلئے،انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور ان کے مداح چاہیں تو پی ایس ایل کی کلوزنگ تقریب میں پرفارم کرنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا آفیشل ترانہ تیار ہیں شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا تھا، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل کے پہلے دوسرے اور تیسرے سیزن کا ترانہ تیار کرنے والے علی ظفر سے ترانے کی پرزور فرمائش کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer