ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاﺅن میں واسا کسٹمر کیئر سنٹر بنے گا، فیصلہ ہوگیا

جوہر ٹاﺅن میں واسا کسٹمر کیئر سنٹر بنے گا، فیصلہ ہوگیا
کیپشن: City42 - WASA Customer care Center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) ون ونڈو ایکشن کے تحت جوہر ٹاﺅن میں واسا کسٹمر کیئر سنٹر بنے گا۔

واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں کسٹمر کئیر سنٹرز اور ہیومن ریسورس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا ملک مشتاق ٹوانہ نے کی۔ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ ، دانش چودھری، محمد غفران ، محمد منان، عمران ابوبکر سمیت دیگر افسراجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں واسا میں کسٹمرز کیئر سنٹر کے قیام پر بات چیت کی گئی۔ شکایت سیل میں شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے پر مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے ہیومن ریسورس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی۔ افسروں کو وزیراعظم پورٹل پر شکایات کے بروقت ایکشن کی ہدایت بھی کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer