ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت سے ٹکراؤ طے، پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بھارت سے ٹکراؤ طے، پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم بنگلادیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کاکامیگاہارا میں کھیلے گئے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ نے دو گول اسکور کیے، جبکہ عدیل، آسام اور محمد یحییٰ نے ایک، ایک گول کر کے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلادیش کی طرف سے تیرک اسلام اور منا اسلام نے ایک، ایک گول اسکور کیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے جبکہ پاکستان کے محمد یحییٰ کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

 اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے، جہاں 5 جون کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم اور مینجمنٹ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی محنت اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشوں کا ثمر مل رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی جونیئر ٹیم سیمی فائنل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔