ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بارے میں بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں کے درمیان تعلقات مضبوط اور خوشگوار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑا کافی عرصے سے ایک خاندان کی طرح رہ رہا ہے اور اب اپنے رشتے کو باضابطہ شکل دینے پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق متوقع شادی کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہو سکتی ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور خاندان کے افراد کی شرکت متوقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریب عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔
تاہم عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔