(طیب مقبول)فیصل آبادمیں زیرِ تعمیر شیڈ کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد کے علاقے امانت ٹاؤن بازار نمبر 2، جھنڈ روڈ کھرڑیانوالہ میں جانوروں کے لیے تعمیر کیے گئے شیڈ کی چھت پر مرمتی کام جاری تھا کہ اچانک ایک گارڈر سلپ ہونے کے باعث چھت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا،حادثے میں 60 سالہ شہباز سکنہ موجورہ مٹی اور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ 50 سالہ محمد اقبال اور ان کے 20 سالہ بیٹے عتیق زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ منتقل کر دیا گیا۔