ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کیلئے عالمی معیار کی اے آئی تعلیم، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

طلبہ کیلئے عالمی معیار کی اے آئی تعلیم، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) علی ڈار نے کہا ہے کہ طلبہ کو عالمی معیار کی اے آئی پر مبنی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

علی ڈار سے ایکس آئی ٹیم نے ملاقات کی، جس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران تعلیمی نظام میں مقامی سطح پر تیار کردہ لارج لینگویج ماڈلز (LLMs) کے انضمام اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علی ڈار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید آسان، تیز اور مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی طلبہ کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ سے ڈیجیٹل تعلیم کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور طلبہ کو اپنی زبان اور مقامی تناظر میں معیاری تعلیمی مواد تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

ملاقات میں تعلیمی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور طلبہ کی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا گیا۔