مریم مظہر:واپڈا کالونی ڈیفنس روڈ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق سڑک کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ تقریباً دو سال قبل شروع کیا گیا تھا، تاہم دو سال گزرنے کے باوجود بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔
ادھوری تعمیرات اور جگہ جگہ کھدائی کے باعث سڑک پر آمدورفت انتہائی دشوار ہو گئی ہے، جبکہ گہرے گڑھوں اور ٹوٹی ہوئی سڑک کے باعث حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بار بار کی شکایات کے باوجود تعمیراتی کام مکمل نہیں کیا جا رہا، جس کی وجہ سے روزمرہ آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور دیرینہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔