ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتوں میں عید تعطیلات کا اعلان

عدالتوں میں عید تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان  اور پنجاب کی عدالتوں میں  عید تعطیلات کا اعلان  کردیا

بلوچستان ہائی کورٹ میں 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات ہونگے ، جس کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے 

بلوچستان میں عید الاضحی  کی چھٹیوں میں تضاد آگیا 

جبکہ  ایک روز قبل حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل  کی گئیں  ، جبکہ وفاق نے 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا ۔

اب بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی نوٹیفیکشن کی بجائے وفاق کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق چھٹیوں کا اعلان کیا ہے 

:پنجاب کی عدالتوں میں عید تعطیلات کا اعلان ہوگیا 

عیدالاضحیٰ پرلاہور ہائیکورٹ اور پنجاب کی ضلعی عدالتیں 4 روز بند رہیں گی،لاہور ہائیکورٹ، سیشن اور سول عدالتوں میں جمعہ سے پیر تک تعطیلات ہونگی
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا