سٹی42: پاکستان کی سٹاک ایکسچینج نے آج کاروبار میں ابھار کے نئے ریکارڈ بنا دیئے۔ پی ایس ایکس کا ہندرڈ انڈیکس آج اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔انویسٹرز کی سرمایہ کاری کی مالیت میں چند ہی گھنٹوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ۔
پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔
بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔
آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔