بسام سلطان: پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس سروس کی حالت زار بہتر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اربوں روپے کی لاگت سے بس سٹیشنز و ٹریک کی بحالی کا پلان تیار کر لیا۔دو ارب 10کروڑ 50لاکھ کی لاگت سے25 سٹیشنز کی مرمت و بحالی ہوگی۔
دستاویز کے مطابق ایک ارب 70کروڑ لاگت سے تمام سٹیشنز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا،ڈیڑھ ارب کی لاگت سے ٹریک کی بحالی کے کام مکمل کیے جائیں گے،بس سٹیشن پر ریپئرنگ ، فال سیلنگ،ایسکلیٹر ،کنوپیوں کی تبدیلی جائیگی،پیڈسٹرین بریج،ٹکٹنگ بوتھ،پلیٹ فارم کی گرائنڈنگ ،پالشنگ کا کام کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر نیسپاک نے سروے کر کے تخمینہ تیار کیا۔