ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش، پنجاب پولیس ہائی الرٹ

مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش، پنجاب پولیس ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: عید الاضحٰی میں 4 روز باقی، مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہوگئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 4000 افسران و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں، لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 1000 پولیس افسران اور جوان تعینات ہیں۔

مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں، خریدار شہریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں، آئی جی پنجاب

ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں، آئی جی پنجاب

غیر قانونی مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں، آئی جی پنجاب

نوسر بازوں، جیب تراشوں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے موثر پٹرولنگ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،