عرفان ملک:عید پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کا پلان تشکیل، عید پر اشتہاری ملزمان کی گھروں پر آمد کی صورت میں کریک ڈاون کا فیصلہ۔
لاہور پولیس نے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دے دیں، سنگین مقدمات کےاشتہاری عید کے دنوں میں گھروں کا رخ کرتے ہیں ، اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئےجدید ٹیکنالوجی اور فٹ کانسٹیبلز کی تعیناتیاں کی جائیں گی۔
سادہ کپڑوں پرمشتمل اہلکاروں کی ڈیوٹیاں اشتہاریوں کے گھروں ،علاقوں میں ہونگی، لاہور پولیس کو4ہزار سے زائد سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاریاں مطلوب ہیں۔