حسن علی:معرکہ حق کنونشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
دوسرے مرحلے میں مختلف شہروں میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جائیگا۔عیدالاضحٰی کے بعد صوبے میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا،15 جون کو کامونکے میں ورکز کنونشن کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ورکرز کنونشنز میں تمام قیادت کو اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ہدایات کر دی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سمیت پنجاب بھر کی قیادت شرکت کرے گی۔