جواد آصف: کراچی کے علاقہ ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ، پولیس نے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ عینی شاہد محمد سلیم کے مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مدعی موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہے اور اتحاد کمرشل پر ریکوری کرنے گیا ہوا تھا،ایک موٹر سائیکل سوار اس کا معمولی ایکسیڈنٹ ہوا، اس کے ساتھ خواتین بھی موجود تھی، کار سوار سلمان فاروقی نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
سلمان فاروقی نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر نوجوان کو گاڑی میں محصور کیا ،نوجوان کو زدوکوب کیا گیا اور گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دی گئیں،موٹر سائیکل سوار کے ساتھ لیڈیز نے گاڑی کے مالک کو ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کیں۔
گاڑی کے مالک نے لیڈیز کو دھکا دے کر دھتکار دیا، اس معاملے کو مدعی نے اور کافی لوگوں نے دیکھا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔