آتشزدگی کے باعث 33 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق

آتشزدگی کے باعث 33 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق
کیپشن: fire
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :ساندہ کے علاقے بازار حکیماں میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 33 سالہ خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے بازار حکیماں میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آدھے گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران گھر کے کمرے سے 33 سالہ خاتون کی لاش برامد ہوئی جو کہ آتشزدگی کے باعث جاںبحق ہوئی،پولیس کے مطابق جاںبحق ہونے والی خاتون کی شناخت حمیرہ کے نام سے ہوئی جو کہ آتشزدگی کے وقت گھر میں اکیلی ہی موجود تھی۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔