ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت سرکاری ملازمین سے ہاتھ کر گئی

Allowance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ  ہاتھ کرگئی،  سرکاری ملازمین کو  ڈسپیرٹی کی بجائے 2017 کی بنیادی تنخواہ پر  25 فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ 25 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ الاؤنس پنجاب بھر کے صرف سات لاکھ 21 ہزار ان سرکاری ملازمین کو ملے گا جن کی تنخواہ پہلے سے کم تھی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دی ہے، یہ سپیشل الاؤنس یکم جون سے گریڈ 1 سے 19 کے افسران و ملازمین کو ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے سے ان کی تنخواہوں میں صرف معمولی اضافہ ہوا ہے، گریڈ ایک سے پانچ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2283 روپے سے لیکر 2265 روپے کا اضافہ ہوگا، گریڈ 6 سے 10 کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں 2655 سے 3040 روپے کا اضافی ہوگا۔ 

اسی طرح گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کی ماہانہ 3143 روپے سے 4728 روپے تنخواہ بڑھے گی جبکہ گریڈ 17 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3037 روپے، گریڈ 18 کے آفیسر کی تنخواہ میں 3835 اور گریڈ 19 کے آفیسر کی تنخواہ میں 5921 روپے اضافہ ہوگا۔