ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک سے آنے جانے والوں کے لئے اچھی خبر

بیرون ملک سے آنے جانے والوں کے لئے اچھی خبر
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: این سی او سی نے بیرون ملک  آنے جانےوالوں کی بڑی مشکل آسان کر دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر  (این سی او سی ) نےبیرون ملک  آنے اور جانے والوں کو جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کی منظوری دے دی۔

جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بیرون ملک آنے جانے والوں کو جاری ہو گا، سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا،  جزوی سرٹیفکیٹ بیرون ملک سے آ کر پاکستان میں دوسری ڈوز لگوانے والوں کو جاری ہو گا۔  جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء این آئی ایم ایس سے ہو گا، وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہو گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer