عامر لیاقت کی مبینہ بیوی ہانیہ کا تہلکہ خیز انکشاف

عامر لیاقت کی مبینہ بیوی ہانیہ کا تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: Hania Amir Liaqat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور معروف ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹرعامر لیاقت کی مبینہ تیسری بیوی ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئیں۔

ہانیہ خان نے اپنی بہن ایمان خان کے ساتھ اسلام آباد پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں اینکر پرسن کیساتھ اپنی شادی کے ثبوت پیش کئے،  انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن ایمان خان عامر لیاقت حسین کے ساتھ شادی کی گواہ ہیں جو اس سال 9 مارچ کو ہوئی تھی ۔

عامر لیاقت کی مبینہ بیوی ہانیہ خان نے نیشنل پریس کانفرنس میں اپنی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، ہانیہ نے بتایا کہ میری بہن ایمان میرے نکاح کی گواہ ہے، عامر لیاقت نے مجھے ہمیشہ یقین دلایا کہ وہ میرے ساتھ ہے، رواں سال نو مارچ کو ہم ملے تھے عامر نے مجھے موبائل گفٹ کیا تھا، جب میری اور عامر کی شادی ہوئی تب ان کی زندگی میں بشریٰ اور طوبی نہیں تھیں۔

عامر نے مجھے کہا کہ میں شادی ظاہر نہیں کر سکتا، اگر تم نے اس شادی کا بتایا تو میں انکار کر دوں گا، ہانیہ نے بتایا کہ انکا نکاح ایکسپریس ٹی وی میں ہوا، وہ پارلیمنٹ لاجز بھی جاتی رہی، ہانیہ کا بتانا تھا کہ ان پر گزشتہ ماہ 26 مئی کو قاتلانہ حملہ ہوا۔

ہانیہ نے الزام لگایا کہ گزشتہ ہفتے 26 مئی کو ان پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ محفوظ رہیں ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگوں نے انہیں دھمکیاں دی کہ وہ اپنا منہ بند رکھیں بصورت دیگر انہیں اور ان کے اہلخانہ کو قتل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کا سرغنہ  عامر لیاقت کا ڈرائیور سید ممتاز بخاری تھا.

Malik Sultan Awan

Content Writer