ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے26 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرلیا

PCB
کیپشن: PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (رانا آذر) پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے26 کھلاڑیوں کو  طلب کرلیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کامیابی دکھانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی، کیمپ جمعرات سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر  میں شروع ہوگا، کیمپ کیلئے طلب کردہ کھلاڑیوں میں پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز میں شرکت  نہ کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔

 اڑتیس روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ تکنیکی پہلوؤں پر کام کیا جائے گا۔این ایچ پی سی میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ کے سربراہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کیمپ کی نگرانی کریں گے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹرکے کوچز محمد یوسف اور عمر رشید سمیت ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق، عبدالمجید، اعجاز احمد، راؤ افتخار انجم اورمہتشم رشید بھی کوچنگ پینل میں شامل ہیں۔

کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اطہر محمود، فیصل اکرم، حارث سہی، عمران بٹ، عرفان اللہ شاہ، اسرار اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد عباس، محمد طحٰہ، مبصر خان اور مختار احمد، منیر ریاض، نعمان علی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، ساجد خان، سلمان ارشاد، سعود شکیل، تاج ولی، عمر خان، عثمان صلاح الدین، وقار حسین، یاسر شاہ اور ضیاء الحق کو طلب کیا گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer