پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے انفرادی پریکٹس شروع کردی، راشد ملک

پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے انفرادی پریکٹس شروع کردی، راشد ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے کہا ہے کہ  پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے حکومتی احتیاطی تدابیر کے تحت انفرادی پریکٹس شروع کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے اپنے گھروں میں رہ کر فزیکل فٹنس توجہ دے رہے جبکہ جم بھی ایس او پیز کے مطابق کھل گئے اور پاور لفٹنگ کے کھلاڑیوں نے بھی حکومتی احتیاطی تدابیر کے مطابق انفرادی پریکٹس شروع کردی ہے اور فیڈریشن کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اپنی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اصلاح و مشورے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کوچز سے بھی رابطے اور رائے لینی شروع کردی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے کہا کہ ملک میں پاور لیفٹنگ کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاور لیفٹنگ کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کررکھے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں راشد ملک نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے اور کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں اموات بھی ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ درست تھا۔

پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے  مزید کہا کہ جب حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا اعلان کریگی تو ہم بھی اسی وقت ہی فیڈریشن کے زیراہتمام آئندہ منعقد ہونے والی سرگرمیوں کے دوبارہ شیڈول کا اعلان کردیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer