ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی چیک کیس: ملزم کوعید سے قبل جیل سے رہائی کا پروانہ مل گیا

جعلی چیک کیس: ملزم کوعید سے قبل جیل سے رہائی کا پروانہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جعلی چیک کیس میں ملوث ملزم کوعید سے قبل جیل سے رہائی کا پروانہ مل گیا، سیشن عدالت نےدرخواست ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم فیصل مرتضی نےاپنے وکیل کی وساطت سےبعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائرکی تھی جس کی سماعت ایڈیشںل سیشن جج محمد نعیم شیخ کی عدالت میں ہوئی۔ ملزم کیخلاف شہری ماجد نےساڑھے گیارہ لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پرتھانہ پرانی انارکلی میں جعلی مقدمہ درج کرایا، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ فیصل مرتضی مدعی کورقم ادا کرچکا ہے، چیک بہت پہلے سیکورٹی کیلئے دیا تھا۔

لین دین کے معاملے پرتلخ کلامی ہوئی تھی اور مدعی نے بدنیتی کی بںیاد پر پرچہ کرایا، وکیل نےاستدعا کی کہ اب عید قریب ہے ملزم کو ضمانت پررہائی دی جائے، عدالت نےملزم کی درخواست ضمانت پچاس ہزار کے مچلکوں کےعوض منظور کرلی۔

Shazia Bashir

Content Writer