میاں بیوی کےدرمیان صلح کرانا'پیر 'کو مہنگا پڑگیا

میاں بیوی کےدرمیان صلح کرانا'پیر 'کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) گرین ٹاؤن میں میاں بیوی کےدرمیان صلح کرانےوالےپیرظفر شاہ کوخاتون کےرشتہ داروں نےچھریوں کے وار کرکےقتل کردیا۔ 

پولیس کےمطابق گرین ٹاؤن کےعلاقےفیروزپارک میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا،جنہیں پیرظفر شاہ کے پاس صلح کےلیےلایا گیا،اسی دوران خاتون کےرشتہ داروں نے حملہ کر دیا اور چھریوں کےوارسےپیرظفر شاہ کو قتل اوردوافراد کوزخمی کردیا،موقع پر موجود افراد نےتینوں ملزمان کو پکڑ کرخوب درگت بنائی،، ملزمان کو حراست میں لینےپرعلاقہ مکینوں نےپیرو فورس کی گاڑی کا گھیراوکر لیا اورملزمان انکےحوالےکرنےکا مطالبہ کیا۔

ایس پی صدراحسن سیف پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پرپہنچ گئے،انکا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکےتھانےمنتقل کردیا گیا ہے،ایس پی صدرکا مزیدکہنا تھا کہ ملزمان کی گاڑی قبضےمیں لیکرمزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer