ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے خوشخبری

گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) بائیومیٹرک ٹرانسفر کے لیے ڈی جی ایکسائز نے گاڑیوں کے مالکان کو یکم جولائی تک مزید مہلت دے دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔گاڑی چوروں نے لاہوریوں کی ناک میں دم کردیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے یکم مئی سے بائیو میٹرک تصدیق کا آغاز کیا جانا تھا لیکن سسٹم کی تنصیب میں تاخیر پر ایک ماہ کی توسیع کردی گئی تھی جس کے بعد یکم جون کو پنجاب بھر میں ٹرانسفر دو دن کیلئے بند کر دی گئی تھی جس پر ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے ایک ماہ کی مزید مہلت دے دی ہے اب یکم جولائی سے لاہور سمیت پنجاب بھر بائیو میٹرک ٹرانسفر کا عمل شروع کیا جائے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔سبزہ زار میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل چوری، فوٹیج سٹی42 کو موصول

ڈی جی ایکسائز نے کہا گزشتہ 2 روز سے صوبہ بھرسے ہزاروں شہریوں کی درخواست موصول ہونے پر ایک ماہ کی مزید توسیع کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer