(شاہد ندیم سپرا) سبزہ زار کے علاقے میں چور دن دیہاڑے شہری کی موٹر سائیکل چوری کر کے رفو چکر ہو گیا، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رمضان المبارک میں بھی چوری کی وارداتیں ہونے لگیں، سبزہ زار کے علاقے میںم دن دیہاڑے شہری کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چور گلی میں پیدل آتا ہے اور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کو چوری کرنے کے بعد کافی سفر پیدل طے کرتا ہے اور پھر فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو جاتا ہے۔
فوٹیج میں موٹر سائیکل چور کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ابھی تک قانون نافذ کرنے والے ادارے چور کو تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔