گاڑی چوروں نے لاہوریوں کی ناک میں دم کردیا

گاڑی چوروں نے لاہوریوں کی ناک میں دم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) لاہور میں گاڑی چوری کی لگاتار وارداتوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 151 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے خوشخبری

سٹی 42 کے مطابق لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں کچھ عرصے میں ہی چوری ہو گئیں۔ پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف منہ تکتا رہ گیا۔ پہلے چار ماہ کے دوران ایک سو اکاون گاڑیاں مختلف علاقوں سے چوری ہوئیں۔ جبکہ 51 گاڑیاں صرف صدر ڈویژن سے ہی چورائی گئیں جن کا کچھ پتہ نہیں چل سکا.

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔سبزہ زار میں دن دیہاڑے موٹرسائیکل چوری، فوٹیج سٹی42 کو موصول

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گاڑی چوری کی ستائیس وارداتیں رپورٹ ہوئیں، کینٹ ڈویژن میں گاڑی چوری کے بائیس مقدمات درج ہوئے۔سٹی ڈویژن میں 21 گاڑیاں چوری کرکے شہریوں کو سواری سے محروم کیا گیا۔سول لائنز ڈویژن میں گاڑی چوری کی انیس وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنیں۔ جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گیارہ گاڑیاں چوری ہوئیں۔ جن کا سراغ نہ مل سکا۔

Sughra Afzal

Content Writer