سٹی 42: شفیق آباد میں راہ گیر بچے کا کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ۔
سٹی 42 نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔واقعہ آج شام چھ بجے کے قریب بند روڈ پر پیش آیا۔فوٹیج کے مطابق بچہ سڑک کنارے چلتا ہواکھلے مین ہول میں گرا،
مقامی دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بروقت نکالا۔بروقت نکالے جانے کی وجہ سے بچہ محفوظ رہا، جانی نقصان نہ ہوا۔
مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعہ پر واسا کی غفلت پرایم ڈی واسا غفران نے واقعہ پر نوٹس لیا ۔ ،غفلت پر سب انجینئر معاویہ مصطفی معطل۔ورک چارج سب انجینئر محمد عبداللہ کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
ایم ڈی واسا نے کہا ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی،ایم ڈی واسا غفران کا شہر بھر میں تمام مین ہولز کی ہنگامی انسپکشن کا حکم دیا۔
حفاظتی انتظامات میں کوتاہی پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔
واضح رہے پنجاب حکومت نے مین ہولز کے اندر سیفٹی جال لگانے کا حکم دیا تھا تاکہ بچے ایسے حادثات کا شکار نہ ہوں مگر تاحال مین ہولز پر سیفٹی جال نہ لگ سکے ۔