سٹی 42 : ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ۔
این دی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوئے، 26 جون سے اب تک مجموعی طور پر 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 41 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جانبحق ہونے والوں میں 8 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 9،پنجاب میں 4،بلوچستان میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خیبرپختونخوا میں 26، بلوچستان میں 6، پنجاب میں 9 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 88 گھروں کو نقصان پہنچا۔ مجموعی طور پر اب تک 163 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے، بارشوں سے ساڑھے 5 کلو میٹر سڑکوں اور 2 پلوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران کوہاٹ، ہنگو، کرم، کرک، وزیرستان، لکی مروت میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، خیبر، نوشہرہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عوام کو موسم کی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اپ ڈیٹ رہنے کا مشورہ دیا ۔