ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کےشہید سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ 

ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اوراعلی سول ملٹری حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو الوداع کیا ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے تہران میں تعزیتی اجتماع میں شرکت کی ۔

 وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تعزیت کی اور شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔ 

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد دورۂ ترکیہ پر استنبول روانہ ہوں گے۔ 

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔