سٹی 42: جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر رات گئے مبینہ دھاوا پر ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ۔
تھانہ مصطفی آباد میں دفعات 452 اور 506 بی کے تحت ایف آئی آر نمبر661/26 درج کی گئی ۔ ایس ایچ او ڈیفنس سی فریاد ایس آئی اور 2نامعلوم پولیس اہلکار مقدمے میں نامزد ہے ۔
جوڈیشل ریسٹ ہاؤس دھرم پورہ کے کیئر ٹیکر ممتاز حسین مقدمے کے مدعی ہیں ۔ ایف آئی آر کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود اور اہلخانہ اپنے فلیٹ میں موجود تھے،مسلح اہلکار زبردستی دروازہ کھٹکھٹا کر گھر میں داخل ہوئے۔اہلکاروں نے ڈی آئی جی آپریشنز سے فون پر بات کرانے کا مطالبہ کیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے فون پر بات سے انکار کرتے ہوئے اہلکاروں کو جانے کا کہا ۔
درخواست آئی جی پنجاب کو ارسال، 2 جولائی کو مقدمہ درج کرنے کا حکم ہوا ۔ ایس ایچ او غیر ملکی خواتین کیساتھ زیادتی ،اغوا کیس میں میڈیکل کے احکامات لینے گیا تھا ۔
واضح رہے اس کیس میں ایس ایچ او کل معطل ہوچکا ہے ۔
