ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس حراست سے فراری ہلاکت ،غیرقانونی حراست قابل قبول نہیں:آئی جی کا حکم نامہ جاری

پولیس حراست سے فراری ہلاکت ،غیرقانونی حراست قابل قبول نہیں:آئی جی کا حکم نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس حراست سے فراری ہلاکت ،غیرقانونی حراست قابل قبول نہیں ۔آئی جی پنجاب کی جانب سے سختی سے عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا گیا
لاہور میں 4 سمیت صوبہ بھر میں 57 ملزمان پولیس حراست سےفرار ہوئے۔16ملزمان تاحال پولیس کی جانب سے دوبارہ گرفتارنہیں کئے جاسکے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او کانفرنس میں ہدایات جاری کردیں
حکم نامہ کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا مستقبل میں پولیس حراست سے فرار کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے ،تحویل کے انتظام کے ایس او پیز ،حفاظتی طریقہ کارپر عملدرآمد کا حکم  دیا گیا ۔ عدالتی احاطے،قیدیوں کی حفاظتی ڈیوٹی کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جائیگا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ذاتی طور پر معائنہ یقینی بنائیں گے۔موثر نگرانی اور مقررہ طریقہ کار کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے،
حکم نامہ کے مطابق ملزم کے پولیس حراست سے فرار پر متعلقہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ذمہ دار ہوگا۔ایسے واقعہ پر متعلقہ افسر کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔
غیر قانونی حراست بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس حراست میں ہلاکت،غیر قانونی ہراستگی پر متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی ہوگی۔