سٹی42: لوک موسیقی کے بے تاج بادشاہ عالم لوہارکو مداحوں سے بچھڑے 47 برس بیت گئے۔ عالم لوہار 3جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے تھے۔
جگنی اورہیرنے عالم لوہارکوشہرت کی بلندیوں پرپہنچایا،ان کے گائے ہوئےپنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی جابجا بکھری ہوئی ہے، عالم لوہار نے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی، انہیں ہیر وارث شاہ گانے سے شہرت حاصل ہوئی، انہوں نے ہیر وارث شاہ کو 36مختلف انداز میں گایا،انہیں گانے کی صنف’’جگنی ‘‘ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے۔
عالم لوہار کے گائے ہوئے معروف ترین گانوں میں واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں، دل والا دکھ نئیں کسی نوں سنائی دا ، موڈا مار کے ہلا گئی جے مینوں تے ہولی جنی سوری اکھ گئی ، بول مٹی دیا باویا، سیف الملوک ،قصہ کربلا اور جگنی قابل ذکر ہیں۔
ان کے بعد ان کے صاحبزادے عارف لوہار نے روایتی چمٹے اورلباس کے ساتھ اپنے والدکے اندازگائیکی اوران کی گائی ہوئی’’جگنی‘‘کو بہت کامیابی سے آگے بڑھایا ہے۔
واضح رہے کہ عالم لوہار لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈپرواقع قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔