ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینزویلا: زلزلے کے 8 روز بعد ملبے سے 1شخص کو زندہ نکال لیا گیا

وینزویلا: زلزلے کے 8 روز بعد ملبے سے 1شخص کو زندہ نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وینزویلا میں کچھ روز قبل یکے بعد دیگرے آنے والے شدید زلزلوں میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ، ابھی ایک خبر سامنے آئی ہے جس نے صارفین کو حیران کردیا، امدادی کارروائیوں کے دوران ایک منہدم عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو 8 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔ 

گزشتہ ہفتے بدھ کے روز وینزویلا کے شمالی حصے میں حصے میں آنے والے ان زلزلوں سے دارالحکومت کراکس سمیت بڑے علاقے میں عمارتیں تباہ ہوئیں جن کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ تلاش اور بچاؤ کے عمل میں حصہ لینے کے لیے غیرملکی ٹیموں کی وینزویلا آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حکام کے مطابق شدید زلزلوں کے نتیجے میں 4 ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وینزویلا میں حکومت کی جانب سے تاحال لاپتہ افراد کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی ایک نجی ویب سائٹ کے مطابق 46 ہزار افراد ایسے ہیں جن کا زلزلے کے بعد اپنے اہلخانہ سے رابطہ نہیں ہوا ہے۔

وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلوں کے 8 روز بعد ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد نے دو ہلاکت خیز زلزلوں کے آٹھ دن بعد ایک منہدم عمارت کے ملبے سے 43 سالہ شخص کو زندہ نکالنے پر خوشی کا اظہار کیا، اور ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ ہرنان گل نامی سکیورٹی گارڈ ساحلی شہر کاتیا لا مار میں ایک سات منزلہ عمارت کے ملبے تلے پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 72 گھنٹے تک مسلسل آپریشن جاری رکھا اور بالآخر انہیں زندہ باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔