ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اپنے ایک روزہ دورہءِ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے ہیں،وزیرِ اعظم ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے ۔ 

مہرآباد ایئرپورٹ پر ایران کے وزیرِ داخلہ، جناب اسکندر مومنی تہران میں پاکستان کے سفیر، عمران احمد صدیقی اور پاکستان و ایران کے اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

شہباز شریف کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری اور وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایران پہنچے ہیں ۔

 وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔

 وزیرِاعظم سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔

ٰخیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے چند دیگر شہداء کے الوداعی اور تدفینی مراسم کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ مرکزی انتظامی کمیٹی کے مطابق ان تقریبات کا آغاز 4 جولائی، بمطابق 19 محرم الحرام، تہران سے ہوگا، مرکزی نمازِ جنازہ 6 جولائی کو تہران میں ادا کی جائے گی، جبکہ 8 جولائی کو شہید سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق منتقل کیا جائے گا، جہاں نجف اشرف اور کربلا معلیٰ میں خصوصی مراسم منعقد ہوں گے۔ شہید سید علی خامنہ ای کے ساتھ ان کے خاندان کے چار دیگر شہداء کی بھی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جن میں داماد ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری، بیٹی سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای، بہو زہرا حداد عادل اور نواسی زہرا محمدی گلپایگانی شامل ہیں۔

عراق میں الوداعی تقریبات کی تکمیل کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی ایران منتقل کیے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو شہید سید علی خامنہ ای کو مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔