ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیڈ ٹیچرز کے ٹیسٹ کا شیڈول جاری

ہیڈ ٹیچرز کے ٹیسٹ کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کے ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ 

شیڈول کے مطابق 7 جولائی سے 12 جولائی تک امیدواروں سے آن لائن درخواستیں لی جائیں گی، جبکہ 22 جولائی کو پورے پنجاب میں آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ نتائج میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تجربہ، اور ٹیسٹ کے نمبر شامل ہوں گے، جبکہ 25 جولائی کو انٹرویوز لیے جائیں گے۔ تمام مراحل کے بعد میرٹ لسٹ تیار کر کے 28 جولائی کو شائع کی جائے گی۔ 

آخر میں 30 جولائی کو تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ آن لائن ٹیسٹ کا سارا عمل پیکٹاء  کی زیر نگرانی ہو رہا ہے۔